ہمیں بڑے نام نہیں، پرفارمر کی تلاش تھی:پریتی زنٹا نے بیان کی تردید کردی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز اور بالی ووڈ اداکارہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان کی تردید کردی۔سماجی رابطے کیساتھ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹر و لکھنؤ سپر جائنٹس کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائزز میں کہیں بھی جا سکتا ہوں لیکن پنجاب کنگز کے پاس نہیں۔کرکٹر کے اس بیان پر پریتی زنٹا سے منسلک سے ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و پنجاب کنگز کی شریک مالک نے بتایا کہ پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت اور شریاس آئر دونوں کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اختیار تھا لیکن ہم نے پرفارمر کو چُنا بجائے بڑے نام کے!۔دوسری جانب پریتی زنٹا نے اس بیان کی تردید کی کہ یہ جعلی خبر ہے! معذرت خواہ ہوں۔ادھر شریاس آئیر کی قیادت میں پنجاب کنگز کی ٹیم نے ابتدائی 7 میں سے 5 مقابلے جیت رکھے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض ہے۔واضح رہے کہ رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ کی ریکارڈ بولی میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔