بین الاقوامی
Trending

بھارت؛ دنیا سے الگ تھلگ رہنے والے قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

بھارت میں امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ یوٹیوبر کو ممنوعہ جزیرے میں جانے پر گرفتار کر لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی یوٹیوبر پولیاکوف کو گزشتہ ماہ 31 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا۔امریکی یوٹیوبر پر الزام تھا کہ انھوں نے شمالی سینٹینیل جزیرے کے ممنوع علاقے میں کا دورہ کیا اور وہاں ہزاروں برسوں سے آباد باقی دنیا سے کٹے ہوئے قبیلے سے ملاقات کی کوشش کی تھی۔قبیلے کے افراد سے رابطے میں ناکامی کے بعد یوٹیوبر وہاں ان کے لیے ڈائٹ کوک کا کین اور ایک ناریل چھوڑ آئے تھے۔علاوہ ازیں یوٹیوبر نے وہاں سے ریت کے نمونے اُٹھائے اور اپنی کشتی کے ذریعے واپس آگئے۔خیال رہے کہ اس جزیرے میں 150 قبائلی افراد موجود ہیں جنھیں سینٹینیلیز کہا جاتا ہے اور وہ باہر کی دنیا سے بالکل نابلد ہیں۔یہاں تک کہ باہر سے آنے والے کسی بھی شخص پر وہ نیزے پھینکتے ہیں اور حملہ کردیتے ہیں ان کی زبان اور ثقافت باہر کے لوگوں کے لیے آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔اسی وجہ سے اس علاقے میں جانے پر پابندی ہے کیوں کہ اس طرح ان 150 قبائلیوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے جو اب بھی شکار کرکے اپنا گزارا کرتے ہیں۔اس پابندی کی خلاف ورزی پر 5 برس تک سزا ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ 2018 میں ایک امریکی مشنری غیر قانونی طور پر شمالی سینٹینیل جزیرے پر اترا تھا جنھیں مقامی باشندوں نے تیروں سے مارا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button