برطانوی شہزادہ ہیری برطانیہ میں سرکاری سکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مقدمہ ہار گئے۔برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020 میں شہزادہ ہیری کو پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر شہزادہ ہیری نے برطانیہ میں سکیورٹی اخراجات کی پیشکش کے باوجودبرطانوی حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار پر لندن کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ امریکا سے اپنے آبائی ملک انگلینڈ جانا چاہتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔تاہم لندن کی عدالت نے بدھ کو شہزادہ ہیری کے چیلنج کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دیا ہے۔عدالتی فیصلے پر شہزادہ ہیری کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2021میں برطانیہ کے ایک مختصر دورے کے دوران ہیری کی سکیورٹی پر پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے سمجھوتا کیا گیا جس کی وجہ سے ایک پروگرام سے نکلتے وقت کئی فوٹوگرافرز نے ان کا تعاقب کیا تھا۔سکیورٹی کے بغیر شہزادہ ہیری اور ان کے اہل خانہ برطانیہ نہیں جاسکتے۔واضح رہے کہ 2020 میں شاہی فرائض سے دستبرداری کے بعد شہزادہ ہیری کوپولیس سکیورٹی نہیں دی گئی۔وہ شاہی خاندان چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئے تھے۔
0