واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ امریکا میں خصوصی برتاؤ نہیں رکھا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی، برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب میں کہا ”میں بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کیلئے تیار ہوں۔“
0