بین الاقوامی
نائیجر میں مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق

افریقہ کے ملک نائیجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔نائیجر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائیجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے وقت لوگ بڑی تعداد میں مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔ دہشت گردوں نے نائیجر کے دیہی علاقے کوکورو میں مسجد کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوئے۔وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جبکہ مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ نائیجر کی حکومت نے مسجد پر دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مسجد حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔