عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔سابق کپتان راشد لطیف، محمد حفیظ، وقار یونس اور وسیم اکرم کے بعد سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے بھی نائنٹیز کے کرکٹر پر نشانہ لگایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے نام لیے بغیر وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی کے ایک سابق کرکٹر نے انکا کیرئیر تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور پرفارم کرنے کے باوجود انہیں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تاکہ ٹیم میں سلیکشن کمیٹی کا دباؤ برقرار رکھا جاسکے۔محمد عامر نے کہا کہ کیا آپ کو وہ سال یاد ہے جب کراچی کنگ نے فائنل جیتا تھا؟ ملتان کے خلاف ایک سپر اوور ہوا تھا، جہاں ہم نے جیت درج کی تھی اور اسکے بعد ہمیں نیوزی لینڈ ٹور پر جانا تھا جس کیلئے سلیکشن کمیٹی نے 40 کھلاڑی منتخب کیے تھے، وہاں میرا نام نہیں تھا۔