رملہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج نے احتجاجی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے گھروں کو واپسی کے لیے مظاہرہ کرنے والے نہتے شہریوں پر قابض فوج نے طاقت کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 13 سالہ علی ايمن نصر ابو عاليہ کی شہادت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔