کسانوں کے احتجاج پر جسٹن ٹروڈو نے بھارتی تحفظات مسترد کر دیئے، برطانیہ میں بھی صدائیں بلند

522

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سابق بیان کا دفاع کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں احتجاج کرنے والوں کسانوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چندروز قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت میں ہونے والے احتجاج کے دوران کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

جسٹن ٹروڈو نے ویڈیو پیغام میں کسانوں کی تحریک کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ بھارت سے کسانوں کے احتجاج کی خبریں آ رہی ہیں۔ ہم سبھی اہل خانہ اور دوستوں کے فکر مند ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں۔ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ کینیڈا پرامن احتجاج کرنے کے حق کے دفاع میں کھڑا ہے۔ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اوراسی لیے ہم بھارتی حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے کئی ذرائع سے ان کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ یہ وقت سب کے متحد ہونے کا ہے

کینیڈا کے وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے بعد بھارت کو مرچیں لگ گئیں تھیں اور انہوں نے پہلی بار بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کی طرف سے تحفظات ظاہر کرنے کے باوجود کینیڈا کے وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق اور پر امن احتجاج کے حق کرنے والوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ یہ احتجاج دنیا کے کسی بھی طرف ہوتے ہوں، کینیڈا بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔