ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرجنوبی افریقہ اورانگلینڈ کا میچ ملتوی

368

 لاہور: ایک کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا ون ڈے میچ ملتوی کردیا گیا۔

کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرٹوکولزکے تحت کی جانے والی معمول کی ٹیسٹنگ میں میزبان اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آگئی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں اورآفیشلز کی صحت و سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعہ کو ہونے والے میچ ملتوی کرکے اتوار کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔