ہربھجن سنگھ کو کورونا ویکسین پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

373

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو  عالمگیر وبا کورونا وائرس کی ویکسین پر ایک تبصرہ مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی کرکٹر نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں کورونا وائرس کی ویکسیز کا موازنہ کیا اور لکھا کہ فائزر  اور بائیوٹیک ویکسین 94 فیصد، موڈرنا  94.5 فیصد جب کہ آکسفورڈ کی کورونا ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید یہ لکھا کے انڈیا میں کورونا ویکسین کے بغیر وائرس سے صحتیابی کی شرح 93.6 فیصد ہے، کیا ہمیں واقعہ کورونا کی ویکسین کی ضرورت ہے؟

اس ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔