سام سنگ گللیکسی نوٹ سیریز ختم کرنے کے لیے تیار

292

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ چند مقبول ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس نے بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کو دنیا بھر میں مقبول کیا۔

پہلا گلیکسی نوٹ 5.3 انچ اسکرین کے ساتھ تھا جو آج تو چھوٹا محسوس ہوتا ہے مگر اس دور میں سب سے بڑا تھا جس کے ساتھ اسٹائلوس یا ایس پین کی شکل میں نئی ٹیکنالوجی کی فراہم کی گئی تھی۔

مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 2020 نوٹ سیریز کے فونز کے لیے آخری سال ثابت ہوسکتا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے 2021 میں گلیکسی نوٹ سیریز کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اس کی جگہ فولڈ ایبل فونز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔