نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

434

لاہور: نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد کورونا کا شکار ہونے والے کرکٹرز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کے بعد  پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق اب تک پہلے، تیسرے اور چھٹے روز ہونے والی کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں قومی اسکواڈ کے 54 میں سے کُل 8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے۔ ان 8 ارکان میں سے 2 کو ہسٹارک (نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں ارکان اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اُسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں۔

نویں روز (جمعرات) کو ہونے والی کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں جن ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی آئسولیشن کی بقیہ مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔