بھارتی اداکار سنی دیول کو کورونا ہوگیا

346

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کو بھی کورونا ہوگیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس سے متعلق کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے مگر وہ تمام لوگ جو ان سے گزشتہ دنوں کے دوران ملے ہیں وہ خود کو قرنطینہ کرلیں یا اپنا ٹیسٹ کروالیں۔