ٹرمپ نے 2024 صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دے دیا

262

صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے 2024 میں دوبارہ صدرارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔

اس تقریب میں ریپبلیکن پارٹی کے بہت سے اراکین بھی شامل تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ حیرت انگیز چار سال تھے، ہم مزید چار سال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ورنہ میں آپ کو چار سال بعد ملوں گا۔

ٹرمپ کے خطاب کی ویڈیو کو فیس بک پر تقریب میں شریک ایک خاتون پام پولارڈ نے براہ راست نشر کیا جو اوکلاہوما جی او پی کی قومی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ویڈیو میں وائٹ ​​ہاؤس کے ریاستی فلور کے کراس ہال میں درجنوں افراد کو ایک ساتھ گنجائش سے زیادہ تعداد میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے متعدد افراد نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے۔

ٹرمپ نے اس ہفتے چھٹیوں کے استقبالیوں کی میزبانی کرنا شروع کی تھی جس کا مقصد 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس سے روانگی اور صدر کا منصب چھوڑنے سے قبل آخری سیزن کا جشن منانا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اس سوشل میڈیا پوسٹ کا جائزہ لیا اور انہوں نے بتایا کہ شرکا حد سے زیادہ تعداد میں موجود تھے اور اکثر نے ماسک نہیں لاگیا ہوا تھا اور اس طرح انہوں نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باوجود کورونا کے لیے نافذ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی۔