پاکستانی ٹیم کی ایشیئن انڈر 18 بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق

659

اسلام آباد: پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشیئن انڈر 18 بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی۔ اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو اس کا ہماری رینکنگ پر بہت اثر پڑے گا۔

سید فخر علی شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کورونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں بیس بال کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپوں اہتمام کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ گھروں میں تربیت کر رہے ہیں۔ ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں کورونا وائرس کی وبا سے جلد از جلد نجات دے۔

انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کورونا وائرس کی وبا بچانے کے لئے احتیاطی تدبیر پر عمل کریں۔