عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ

282

عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت آئندہ سال چھ جون کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق بیان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
گذشتہ سوموار کو عراقی وزیراعظم نے عراق کے الیکشن کمیشن کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں‌ نے الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت کی تھی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کی سفارش پر چھ جون 2021ء کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم اور الیکشن کمیشن کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں انتخابی عمل میں راہ میں رکاوٹیں دور کرنے اور اس حوالے سے تمام اداروں کو فعال کرنے پر زور دیا گیا۔