بگ بیش لیگ: دلبر حسین کا میلبورن اسٹارز سے معاہدہ طے پا گیا

357

لاہور: لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر دلبر حسین کا آسٹریلیا کی بگ پیش لیگ سیزن 10 کے لیے میلبورن اسٹارز سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

دلبر حسین کو قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ میلبورن اسٹارز میں شامل کیا گیا ہے۔ حارث رؤف نیوزی لینڈ سیریز کے باعث اس مرتبہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

میلبورن اسٹارز نے دلبر حسین سے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ لاہور قلندرز کی دریافت دلبر حسین نے پی ایس ایل سیزن 5 میں 14 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا تھا۔

اس ضمن میں دلبر حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میلبورن اسٹارز کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں بھی میلبورن اسٹارز کی بھی بہت نمائندگی کی میں نے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ڈیوڈ ہسی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت تعاون کیا اور میرے باؤلنگ میں بہتری کے لیے بہت مفید مشورے دیئے۔