عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

260

 پی سی بی  نے آل راونڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کردیا۔

نیوزی لینڈ میں موجود آل راونڈر عماد وسیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں حصہ لینے کے لیے روانگی متوقع ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اگر ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم انتظامیہ نے ان کی موجودگی ضروری نہ سمجھی تو ان کی فوری روانگی ممکن ہوپائے گی۔

پی سی بی ذرائع نے این او سی جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب عماد وسیم لیگ کے ابتدائی میچز میں شاید شریک نہ ہوسکیں۔

10 دسمبر سے شروع ہونے والے بگ بیش سیزن 2020/21 میں عماد وسیم عماد وسیم  کا میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جب کہ ایونٹ کا فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔