بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کیساتھ آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

286

ممبئی: سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ آیۃ الکرسی پڑھنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی ان کے شوہر مفتی انس کے ساتھ آیۃ الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ثنا خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے آیۃالکرسی پڑھ رہے ہیں اور آخر میں دونوں نے ایک دوسرے پر آیۃ الکرسی کا ورد کرکے دم بھی کیا۔