بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال کررہاہے:تشویشناک رپورٹ جاری

257

سرینگر:  ایک طرف دنیا کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کا عالمی دن منا رہی ہے تو دوسری طرف غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد ہے لیکن بھارت کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی کنونشن پر دستخط کرنے کے باوجود کشمیریوں کے خلاف ان کا استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعدد اموات ہوئی ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کی جھلسی ہوئی لاشیں اور پھر ان لاشوں کو اس خوف سے ورثا کے حوالے نہ کرنا کہ اس سے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ثبوت مل جائے گا، بھارت کے خلاف ایک اور واضح ثبوت ہے۔