آسٹریلیا نے چینی حکومت کے ترجمان کی جانب سے آسٹریلوی فوج سے متعلق جعلی اور متنازع تصویر پوسٹ کرنے پر اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے چینی حکومت کے ترجمان ژاو لیجیان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جس میں ایک مسکراتے ہوئے آسٹریلوی فوجی کو ایک خون آلود چاقو افغان بچے کے گلے پر رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔