کورونا وائرس:دنیا بھر میں 14 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

432

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 36 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 74 ہزار 984 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 943 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 74 ہزار 332 اموات اور ایک کروڑ 39 لاکھ 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 659 اور 94 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار165 اور 63 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔