افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث آسٹریلوی فوج کی بربریت کا ایک اور مظاہرہ سامنے آگیا۔
2009 میں افغان صوبے ارزگان میں موجود آسٹریلوی فوج کے کیمپ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں غیر قانونی طور پر قائم بار میں آسٹریلیا کی سینیئر فوجی اہلکار مارے جانے والے طالبان جنگجو کی مصنوعی ٹانگ میں شراب پی رہا ہے۔
دوسری تصویر میں 2 اہلکار مصنوعی ٹانگ کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق مصنوعی ٹانگ میں شراب پینے والا اہلکار اب بھی آسٹریلوی فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔