آئی سی سی چیئرمین نے تسلسل کے ساتھ پاک بھارت مقابلوں کی حمایت کردی

482

آئی سی سی کے نئے چیئرمین گریگ بارکلے نے تسلسل کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے باہمی مقابلوں کی حمایت کردی۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں لیکن ممبرملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کو بھی آپس میں تسلسل کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا میری صوابدید نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سیاسی اور زمینی حقائق کار فرما ہیں، آئی سی سی کے بھارت کے ساتھ تعلقات سرد گرم رہنے کے سوال پر بارکلے نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے، ہم اس کو دیگر ممبرز کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔