نیوزی لینڈ نے شاہینوں کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا، قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ مکمل

342

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شاہینوں کے خلاف نیوزی لینڈ اے کے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹس بھی مکمل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے، 13 رکنی اسکواڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سینچری بنانے والے گلین فلپس، ڈیون کونوئے، ٹم سیفرڈ، جمی نیشم، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈی شامل ہیں۔

پاکستانی شاہینز اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 روزہ میچ 10 دسمبر سے شروع ہوگا۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹس مکمل ہو گئے ہیں، 2 ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی، طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشس قرار دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے، پی سی بی پُر امید ہے کہ آج ہونے والے تیسرے ٹیسٹس کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت بھی مل جائے گی۔