اس سال کوک اسٹوڈیو کا 13 واں نہیں بلکہ اسپیشل سیزن ریلیز ہوگا، روحیل حیات

425

جلد ہی ریلیز ہونے والے میوزک سیزن کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر روحیل حیات نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والا سیزن 13 واں نہیں ہوگا بلکہ اس بار خصوصی سیزن جاری کیا جائے گا۔

روحیل حیات نے بتایا کہ آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کو تیرہویں سیزن کا نام نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار ریلیز ہونے والے سیزن کو کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا نام دیا گیا ہے اور اس بار مجموعی طور پر 12 گانے جاری کیے جائیں گے۔

روحیل حیات نے بتایا کہ اس سال کوک اسٹوڈیو 2020 میں 12 گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جس میں سے 4 گلوکار سینیئر ہوں گے جب کہ 4 نئے دور کے مقبول اور 4 نئے گلوکار ہوں گے۔