سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

416

 کراچی: پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے متاثر کن کارکردگی پر دبئی میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) کے چوتھے ایڈیشن کی تقریب دبئی میں منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔

تقریب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے گراں قدر خدمات اور متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سجل علی کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہونا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، بالخصوص اتنے زبردست اداکاروں کے ساتھ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں، تمام مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔