نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 110 کسان ہلاک، اقوام متحدہ

277

میدوغوری: شمال مشرقی نائجیریا میں کھیت کے مزدوروں پر ہفتے کے آخر بوکو حرام کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں کم از کم 110 افراد ہلاک ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ کار ایڈورڈ کیلن نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں کم سے کم 110 شہری بے رحمی سے قتل کر دیے گئے اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتے کو بوکو حرام کے جنگجوؤں کی جانب سے کیے گئے حملے میں ابتدائی طور پر 43 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی اور پھر مزید 70 افراد کے قتل کی تصدیق ہوئی۔

کلون نے بوکو حرام کا نام لیے بغیر "غیر ریاستی مسلح گروہوں” کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس سال بے گناہ شہریوں کے خلاف سب سے بڑا براہ راست پُرتشدد حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس گھناؤنے اور بے حس فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔