دنیا بھر میں کورونا سے 14 لاکھ 65 ہزار سے زائد اموات

345

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 65 ہزار 887 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 35 لاکھ 82 ہزار 727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 73 ہزار 77 اموات اور ایک کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 177 اور 94 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار848 اور 63 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔