مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ‘باری 2’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

333

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ‘باری 2’ (اچیاں دیواراں) ریلیز کردیا ہے جو مداحوں میں مقبول ہوگیا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ‘باری’ ریلیز کیا تھا، جس نےکامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

اور گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھاکہ وہ جلد ہی گانے کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔

انا ریلیز کرنے سے قبل دونوں گلوکاروں نے ‘باری’ اور ‘باری 2’ سے متعلق مختلف پوسٹس کیں، مومنہ مستحسن نے کہا تھا کہ دراصل ‘باری’ کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے۔

مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس متعلق جلد ہی شائقین ‘باری 2’ میں دیکھیں گے۔