جارجیا میں جوبائیڈن کی جیت کی وجہ ایشیائی امریکی ووٹرز قرار

57

 صدارتی انتخابات میں پانسہ پلٹنے والی ریاست جارجیا میں جو بائیڈن کی جیت ایشیائی امریکی ووٹرز کی وجہ سے ممکن بنی۔

امریکی میڈیا کے مطابق چار  برس پہلےجارجیا میں ایشیائی امریکی سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں تھے۔ ایشیائی امریکی انتخابی مہم یا فنڈریزنگ تقاریب میں بھی جانے سےگریز کرتے تھے تاہم  یہ صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی اور اس کا نتیجہ صدارتی انتخاب میں سامنے آیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا 1992کے بعد پہلی بار کسی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کےحق میں گئی ہے۔

دوسری جانب جارجیا میں ایشیائی امریکی اورپیسیفک آئی لینڈرز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے لہٰذا جارجیا میں اب ہونے والے سینیٹ الیکشن میں بھی ایشیائی امریکیوں کا کلیدی کردار ہو گا۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے بعد پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ہیں جو جارجیا سے کامیاب ہوئے ہیں، آخری مرتبہ بل کلنٹن 1996 میں جارجیا سے کامیاب ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.