امریکا ڈبلیو ایچ او سے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، یورپی یونین

701

یورپی یونین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے اپنے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی ‘کٹھ پتلی’ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

یورپی کمیشن کے صدر اروسولا وان ڈیر لیین اور یورپی یونین کے سفارتکار جوزپ بوریل نے مشترکہ طور پر کہا کہ وبا ایک عالمی خطرہ ہے اور اس وقت باہمی تعاون اور مشترکہ حل پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اقدامات جو بین الاقوامی کوشوں کو کمزور کرتے ہیں ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پس منظر کے تناظر میں ہم امریکا کے اپنے فیصلے پر نظرثانی پر زور دیتے ہیں۔

جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے امریکا اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اس مسئلے پر واشنگٹن سے بات چیت کا وعدہ کیا ہے۔