غزنی: افغانستان میں فوجی کمانڈو بیس اور صوبائی کونسل کے سربراہ کے قافلے پر ہونے ہونے والے 2 الگ الگ خود کش حملوں میں مجموعی طور پر 34 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر غزنی کے فوجی اڈے میں بارود سے بھری ملٹری گاڑی داخل ہوئی اور رہائشی کمروں کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 31 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں آرمی کی گاڑی نہیں بلکہ ایک کار استعمال ہوئی تاہم ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ دھماکے کے لیے ملٹری گاڑی استعمال کی گئی۔
دونوں خود کش حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی ہے، طلبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔