جاپان میں خودکشی سے اموات کی تعداد کورونا سے زائد ہو گئیں

441

جاپان میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے اور  اس سے ہونے والی اموات کی تعداد کورونا سے ہونے والی اموات سے تجاوز کر گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جاپان میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اکتوبر میں خودکشی کے واقعات کورونا سے ہونے والی اموات سے بڑھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جاپان میں 2 ہزار 153 افراد نے خودکشی کی جب کہ جاپان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 87 ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان میں خودکشی کرنے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔