تاریک جمعہ

285

تاریک جمعہ یعنی ’’Black Friday‘‘ہم نے کئی بار اس دن کے بارے میں لکھا ہے، یہ وہ موقع ہوتا ہے کہ جب امریکہ میں سب سے بڑی Salesلگتی ہیں، شاپنگ کیلئے سب سے بڑا دن، پچھلے سال یعنی 2019ء میں بلیک فرائی ڈے کو 84.2ملین لوگ شاپنگ مالز اور سٹورز میں خریداری کیلئے گئے، صرف یہی نہیں بلکہ 93ملین لوگوں نے آن لائن بھی شاپنگ کی، جتنے ڈالرز کی سیل اس ایک دن میں ہوئی اگر اس کا حساب لگایا جائے تو Thanks Givingویک اینڈز پر ہر گھر نے 360ڈالر خرچ کئے اور بے شک یہ سال کا سب سے بڑا دن ہے شاپنگ کے اعتبار سے۔
بلیک فرائی ڈے ،تھیکنس گیونگ کے اگلے دن آتا ہے، جیسا کہ سب ہی کو معلوم ہے کہ یہ دن یا تہوار لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ مناتے ہیں، یہ لوگ Turkeyبناتے ہیں خاص ڈش کے طور پر ،جمعرات سے جمعہ تک یعنی بلیک فرائی ڈے تک Thanks Giving ’’Black Friday‘‘کا استعمال سب سے پہلے 1960میں کیا گیا، یہ فلاڈیفا سے نکلنے والے ایک اخبار کے ذریعے پھیلا، اخبار والوں نے دیکھا کہ لوگ خودبخود بڑی مقدار میں جا کر شاپنگ کرتے ہیں، گھنٹوں گھنٹوں لائنوں میں انتظار کرتے ہیں، تو اسی اخبار نے اس دن ’’اصلی‘‘ بلیک فرائی ڈے سے موازنہ کیا۔
اب اصلی بلیک فرائی ڈے کیا ہے؟ اصلی بلیک فرائی ڈے تھا ستمبر 24، 1864ء کو جب سونے کا ریٹ ایک دم سے گر گیا تھا اور سٹاک مارکیٹ میں افراتفر ی مچ گئی تھی ٹھیک اسی دن کو یعنی جمے کو تھینک گیونگ کے بعد والے دن سے Compareکیا گیا اور تب سے نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا میں کئی جگہوں پر بلیک فرائی ڈے کی بڑی بڑی سیلز لگتی ہیں۔
2005ء کے آتے آتے انٹرنیٹ کا چرچا آسمان تک پہنچ چکا تھا، 50فیصد سے زیادہ لوگ اپنی شاپنگ انٹرنیٹ کے ذریعے کررہے تھے، اس لئے ضروری تھا کہ کوئی ایسا دن نکالا جائے جس دن انٹرنیٹ پر ہی شاپنگ کی جائے اس لئے Cyber Mondeyنکالا گیا یعنی بلیک فرائی ڈے کے بعد جیسے ہی پیر آتا ہے اسے انٹرنیٹ کی سیلز کیلئے مخصوص کر دیا جاتا ہے یعنی Cyber Monday۔
گزرتے وقت کے ساتھ لوگ بلیک فرائی ڈے پر سٹورز پر جانے کے بجائے آن شاپنگ کو پسند کرنے لگے ہیں، 2006ء میں صرف 2فیصد سیل کم ہوئی تھی سٹورز پر لیکن چودہ برسوں بعد تقریباً 40فیصد کمی آچکی ہے۔
بلیک فرائی ڈے کو نہ صرف شاپنگ سب سے زیادہ ہوتی ہے بلکہ اس دن کریڈیٹ کارڈز بھی سب سے زیادہ کھولے جاتے ہیں کیونکہ نئے کارڈز پر APR 0%ہوتا ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ شاپنگ کرتے ہیں۔
ایک ریسرچ کے مطابق 46فیصد ایسے لوگ ہوتے ہیں جو پچھلے برس کے مقابلے میں رواں سال میں زیادہ خریداری کرنا چاہتے ہیں اور کیوں نہ کریں کیوںکہ بلیک فرائی ڈے سے لے کر سائبر منڈے تک الیکٹرونکس، سیل فون، کمپیوٹر وغیرہ پر اتنا ڈسکائونٹ ملتا ہے جو سال کے کسی اور حصے میں نہیں ملتا۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آن لائن شاپنگ 40فیصد لوگ اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے کرتے ہیں کمپیوٹر کے ذریعے نہیں اور یہ مقدار ہر سال 10فیصد کے حساب سے بڑھتی جارہی ہے۔
کچھ سالوں سے امریکہ میں یہ ٹرینڈ شروع ہوا کہ Return Policy میں دو مہینے کی مزید گنجائش ہو، لوگ اپنے رشتے داروں کو تحائف دیتے ہیں اور اگر وہ کوئی چیز ریٹرن کرنا چاہیں تو ان کے پاس کافی وقت ہو۔
اس سال یہ بلیک فرائی ڈے شاید ایک تاریک جمعہ ہو کیونکہ CDCنے سختی سے ٹریولنگ کو منع کیا ہے، ڈاکٹر فیوچی نے بھی کہا ہے کہ ہماری فیملی تو اس سال Zoomپر تھنکس گیونگ منارہی ہے آپ بھی ایسا ہی کریں لیکن امریکن وہ قوم نہیں جو اتنی آسانی سے کسی کی بات سن لے۔
امریکہ میں اس سال بھی فلائٹس اووربکڈ ہیں تھینکس گیونگ کے پورے ہفتے کوئی بھی ٹریول بکنگ اس وقت نہیں مل رہی یعنی امریکہ کے ہر ایئرپورٹ پر زبردست والا رش ملنے والا ہے اور یہی وجہ ہے کہ Covidکو ہینڈل کرنے والے سخت پریشان ہیں، امریکہ میں اس وقت دن کے 185,000کیسز ہورہے ہیں کرونا کے اور ابھی تو وہ وقت ہے جب لوگ زیادہ سفر نہیںکررہے ہیں، اس ہفتے میں لوگ جتنا زیادہ سفر کریں گے اتنا ہی زیادہ ان دیکھا Covidساتھ لے کر جائیں گے اور پھیلائیں گے، خاندان کے خاندان ایک دوسرے سے ملیں گے، ہو سکتا ہے کہ امریکہ کی تاریخ میں یہ وہ بلیک فرائی ڈے ہو کہ جس دن کووڈ کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئیں، ہم دعا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو Thanks Givingاپنے خاندانوں کے ساتھ ہنسی خوشی سے گزارنے کا دن ہے، شکرانے کا دن ہے، اللہ کرے جو بھی سفر کررہے ہیں وہ محفوظ رہیں اور یہ دن ہمیں اپنی سیلز کی وجہ سے یاد رہے نہ کہ اپنے کووڈ کیسز کی وجہ سے۔