سام سنگ کو 6 سال بعد سب سے زیادہ منافع

384

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا جب کہ متعدد کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے لیکن اس دوران کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو کئی سالوں بعد زیادہ منافع ہوا۔

کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو عالمی مارکیٹ میں 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ منافع ہوا ہے اور سام سنگ نے منافع میں متعدد بڑی بڑی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کو 32.6 فیصد منافع ہوا جب کہ کمپنی کو 2019 میں اسی سہہ ماہی کے دوران 18.8 فیصد منافع ہوا تھا۔

سام سنگ کا رواں سال 32.6 فیصد کا اضافہ گزشتہ 6 سالوں میں سب سے زیادہ منافع سمجھا جا رہا ہے۔

کورین کمپنی کے مطابق ماضی میں انہیں سب سے زیادہ منافع 2014 کے دوسرے سہ ماہی میں ہوا تھا جو کہ 37.9 فیصد تھا۔

سام سنگ کے اس قدر زیادہ منافع کے باوجود امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی سر فہرست کمپنی ہے جس نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 60.5 فیصد منافع کمایا۔