نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی

54

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی، جن اسکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں اجازت دی گئی ہے۔ اجازت کے تحت اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لیے مقررہ اوقات میں تھوڑا گھوم پھر سکتے ہیں، قومی اسکواڈ کے اراکین صرف ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں ہی چہل قدمی کریں گے۔

ٹیم ارکان کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی، اسکواڈ ممبرز بالکونیز سے آپس میں گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔

پی سی بی نے کرکٹ نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے، قومی اسکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.