مسجد نبویﷺ کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا،نماز فجر ادا

900

مدینہ منورہ:  مسجد نبویﷺ کے دروازےعام شہریوں کیلئے کھل گئے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز فجر ادا کی گئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔