شاہد آفریدی کا جادو ایک بار پھر چل گیا، 20گیندوں پر نصف سنچری بنا دی

267

بمبن ٹوٹا : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنانے والے شاہد آفریدی نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا لیا، 20گیندوں پر شاندار ففٹی بنا ڈالی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ 2020 کے دوسرے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر پچاس رنز بنا دیئے۔

گال گلیڈیئٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے جافنا اسٹیلنس کے بالرز کی جم کر پٹائی کی اور اپنی اننگز میں 6 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے طوفانی نصف سنچری اسکور کی۔

شاہد آفریدی نے جافنا کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں صرف23 گیندوں پر تیز ترین58 رنز بنائے۔