پاک و ترک فلم پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ کام کرنے کا معاہدہ

68

پاکستان اور ترکی کے دو ڈراما و فلم ساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے دکھائی دیے۔

مختصر دوانیے کی ویڈیو میں کاشف انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

مختصر ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.