نایاب علی ‘ہیرو ایوارڈ’ جیتنے والی پہلی پاکستانی مخنث

69

پاکستان میں خواجہ سرا کے حقوق کی کارکن، سیاستدان اور سماجی رہنما نایاب علی نے تھائی لینڈ میں ہر سال ہونے والے ‘ہیرو ایوارڈز’ میں ایوارڈ جیت کر نیا اعزاز حاصل کرلیا۔

‘ہیرو ایوارڈز’ تھائی لینڈ کی خواجہ سرا افراد کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے ہر سال دیا جاتا ہے۔

‘ہیرو ایوارڈز’ کا آغاز 2017 میں کیا گیا تھا اور یہ ایوارڈ ایسے خواجہ سرا افراد کو دیا جاتا ہے جو کہ معاشرے سے ایچ آئی وی جیسے مہلک وائرس کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔

تاہم یہ ایوارڈ ایسے مخنث افراد کو بھی دیا جاتا ہے جو دیگر سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.