کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا

406

کابل: افغانستان کا دارالحکومت رواں ماہ میں تیسری بار دھماکوں سے گونج اُٹھا، اس بار دو الگ الگ مقامات پر بظاہر دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے، دونوں دھماکے الگ الگ مقام پر ہوئے تاہم یہ دونوں مقامات ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے دھماکوں کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پہلے دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار میں سوار چاروں افراد کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں چاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔