روس اپنی دوسری کرونا ویکسین کب لانچ کرے گا؟ اعلان ہو گیا

410

ماسکو: روس نے اپنی دوسری کرونا وائرس ویکسین ’ایپی ویک کرونا‘ دسمبر میں لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپوتنک وی کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد اب ایک اور روسی کرونا ویکسین ایپی ویک کرونا اگلے ماہ عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

یہ امید کی جا رہی ہے کہ بڑے پیمانے پر اس ویکسی نیشن کا آغاز نئے سال 2021 میں ہو جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ویکسین (EpiVacCorona) سائبیریا میں قائم ویکٹر سینٹر نے تیار کی ہے، یہ ادارہ اب ویکسین کی جانچ کے نتائج پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہو چکا ہے، یہ نتائج ایک بین الاقوامی جریدے میں شایع کیے جائیں گے۔