آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں شائقین کی دوبارہ اسٹیڈیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے بعد بتدریج بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ تو بحال ہو گئی لیکن شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
ابتہ بھارت اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے میدان میں شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔