سپرماڈل حلیمہ آدن اسلام کی خاطر ماڈلنگ سے دور ہوگئیں

68

لاس اینجلس: باحجاب صومالین نژاد امریکی سپرماڈل 23 سالہ حلیمہ آدن نے دین اسلام کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا سے کناری کشی کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں پیدا ہونیوالی حلیمہ آدن کوآبائی ملک میں جاری خانہ جنگی کے باعث اپنا ملک چھوڑنا پڑا تھا،چند سال تک وہ ہمسایہ ملک کینیا میں بھی پناہ گزین رہیں۔ اس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں بھی شرکت کی تھی مگر انہوں نے حجاب نہ چھوڑنے کا چیلنج قبول کیا۔ اس طرح وہ دنیا کی ان چند ماڈلز میں شامل ہو گئیں جو فیشن شوز میں باحجاب شرکت کرتی رہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے باحجا ب ماڈلنگ پرکئی مسلمان ماڈلز بھی طنز کا نشانہ بناتی رہیں،انہیں اپنے اچھےموقف پر قائم رہنےپر شہرت ملی اور ایک عربی میگزین میں سرورق پر شائع کیا گیا۔

شوبز کی چمک دمک میں چند سال گزارنے کے بعد دو دن قبل ہی حلیمہ آدن نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں رنگا رنگ اور مصنوعی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.