اسلام آباد: بھارت میں نریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی انتہاؤں پر پہنچ گئی۔
مودی نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور تشدد کی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا ہے، رواں برس بھارت نے 2820مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فائرنگ سے 27 بے گناہ شہری شہید اور 245شدید زخمی ہوئے۔
بزدل بھارتی فوج ایل او سی پر ہمیشہ سویلین کو ٹارگٹ کرتی ہے اور یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، بھارتی فوج نے2016 میں 382 مرتبہ، 2017 مین1881 مرتبہ ،2018 میں3038 مرتبہ 2019 میں 3351 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی، 2015 ء میں 39 شہری شہید، 152 زخمی،. 2016 میں 46 سویلین شہید، 150 زخمی ہوئے، 2017 میں بھارتی فائرنگ سے 53 افراد شہید، 256 زخمی ہوئے،. 2018 میں بھارتی روش 58 جانیں لے گئی،. 319 زخمی بھی ہوئے۔