مارک رفالو، اپنے ‘ہم عمر’ ریان رونلڈس کے والد بننے کو تیار

335

اگرچہ اداکاروں کو عمر کی فکر کیے بغیر ہی کردار ادا کرنے ہوتے ہیں تاہم بعض اداکار فلموں میں ہم عمر اداکاروں کے والدین بننے کا کردار ادا کرنے سے کتراتے ہیں۔

لیکن جلد ہی آنے والی سائنس فکشن فلم میں ہولی وڈ کی سپر اسٹار مارک رفالو تقریبا اپنے ہم عمر اداکار ریان رونلڈس کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ نیٹ فلیکس کی آنے والی سائنس فکشن فلم ‘دی ایڈم پروجیکٹ’ میں مارک رفالو خود سے محض 8 سال کم عمر ریان رونلڈس کے والد بنیں گے۔

ریان رونلڈس کی فلم ‘دی ایڈم پروجیکٹ’ کی کاسٹ میں مارک رفالو اور 61 سالہ کیتھرائن کنیر کو بھی شامل کرلیا گیا۔