پاکستانی اداکارہ رباب ہاشمی بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
رباب ہاشمی نے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں اور فالوورز کو حیران کردیا۔
رباب ہاشمی کی پوسٹس پر مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تاہم انہوں نے ابتدائی طور پر اپنی پوسٹس میں شادی کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا نہ ہی یہ بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کون ہیں۔
بعدازاں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر صہیب شمشاد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔