سوشل میڈیا پراب ٹرولنگ کا جواب نہیں دیتی اس لیے زندگی پرسکون ہے، ارمینا خان

280

 لندن: پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ اب میں لوگوں کے کمنٹس کی وجہ سے اپنا موڈ خراب نہیں کرتی۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ’بن روئے‘، ’جانان‘ شیردل اور ’یلغار‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی صورتحال پیش نظرہمیں مذہب کی تفریق کیے بغیرسب کی مدد کرنا چاہیے، اگردنیا میں کوئی اچھا کا م کرتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کو اس کا دس گنا ثواب اسی دنیا میں واپس کردیتا ہے۔ اداکارہ نے اس متعلق کہا کہ میں اورمیرے شوہر یہ ہی سمجھتے ہیں کہ اگرہمارے پاس ایک موقع ہے کسی کی مدد کرنے کے لیے تو ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔