کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد 14 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی

365

دنیا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد6 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 14 لاکھ 16 سے زائد انسانوں کی جان لے لی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد14 لاکھ 16 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پہلی دو لاکھ اموات ایک سو چار دنوں میں جبکہ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 65 ہزار 956 اموات اور ایک کروڑ 29 لاکھ 56 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔